رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان : میزائل حملے میں 11ہلاک

  • ب

شمالی وزیرستان : میزائل حملے میں 11ہلاک

شمالی وزیرستان : میزائل حملے میں 11ہلاک

قبائلی علاقے شمالی وزیر ستان میں ہفتے کے روزایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم11 مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی قصبے میرعلی کے قریب انزر کلی نامی گاؤں میں ڈرون طیارے سے داغے گئے دو میزائلوں کا ہدف شدت پسندوں کا ایک تربیتی مرکز تھا۔

میزائل حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی فور ی طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے ۔

دریں اثناء ہفتے کی صبح صوبہ خیبر پختون خواہ کے جنوبی ضلع ڈیر ہ اسماعیل خان میں ہفتے کی صبح سٹرک میں نصب بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ دھماکا اُس وقت ہوا جب معمول کے گشت میں مصروف پولیس کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG