رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں تین ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

تحصیل میرعلی میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والوں میں اطلاعات کے مطابق کم از کم ایک مشتبہ شخص کا تعلق عرب ممالک سے تھا۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کی صُبح ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم ازکم تین مبینہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ڈرون طیارے سے داغے گئے میزائلوں سے تحصیل میرعلی میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا اور مرنے والوں میں اطلاعات کے مطابق کم ازکم ایک مشتبہ شخص کا تعلق عرب ممالک سے ہے۔

امریکہ کا ماننا ہے کہ افغان سرحد سے متصل شمالی وزیرستان کا علاقہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند تنظیموں کی پناہ گاہ ہے جہاں سے افغانستان میں غیر ملکی افواج پر حملے کیے جارہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG