رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، پانچ ہلاک


شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، پانچ ہلاک

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، پانچ ہلاک

شمالی وزیرستان میں پیر کو ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چار مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ مقامی سکیورٹی عہدیداروں کے مطابق بغیرپائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف خسیور کے علاقے میں مشتبہ شدت پسندوں کی ایک گاڑی اور موٹرسائیکل تھی۔

رواں ماہ کے دوران اس قبائلی علاقے میں اب تک پندرہ ایسے میزائل حملوں میں لگ بھگ 70شدت پسندمارے جاچکے ہیں جن میں غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔

افغان سرحد سے ملحقہ اس قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سرگرم حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسند سرحد پار افغانستان میں غیر ملکی افواج پر مہلک حملوں میں ملوث رہے ہیں ۔

امریکہ پاکستان سے شمالی وزیرستان میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہا ہے۔ تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اُس کے تقریباً 34ہزار سکیورٹی اہلکارشمالی وزیرستان میں تعینات ہیں اور اس قبائلی علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن وہ اپنی سہولت اور زمینی حقائق کو دیکھ کر کرے گا۔

XS
SM
MD
LG