رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، چارہلاک


شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، چارہلاک
شمالی وزیرستان میں میزائل حملہ، چارہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں بغیر پائلٹ کے مبینہ امریکی طیارے ’ڈرون ‘ سے ہفتے کو داغے گئے میزائلوں سے کم از کم چارمشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ مقامی حکام اور قبائلیوں کے مطابق میزائلوں کا ہدف دتہ خیل کے قریب خڑقمر میں جنگجوؤں کی ایک گاڑی تھی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں رواں مہینے کے دوران ڈرون حملوں میں تیز ی آئی ہے اور ا ب تک کم ازکم 17 ایسے حملوں میں85 سے زائد شدت مارے جاچکے ہیں جن میں غیر ملکی جنگجو بھی بتائے جاتے ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سرگرم حقانی نیٹ افغانستان میں تعینات غیر ملکی فوجیوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہے۔

XS
SM
MD
LG