رسائی کے لنکس

شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملہ، 18 ہلاک


پاکستان کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کے ارکان پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
پاکستان کی ایک انسانی حقوق کی تنظیم کے ارکان پاکستان میں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

شمالی وزیرستان میں پیر کو ہونے والے مبینہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم 18 مشتبہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی انٹیلی جنس حکام نے نام ظاہر نا کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے کم ازکم چار میزائلوں کا ہدف شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میرعلی کے مضافات میں مشتبہ شدت پسندوں کی دو گاڑیاں تھیں، ان حملوں میں پانچ جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے تاہم مارے جانے والے شدت پسندوں میں غیر ملکی بھی بتائے جاتے ہیں۔

رواں سال افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقوں میں مبینہ امریکہ جاسوس طیاروں سے 114 میزائل حملے کیے گئے جن میں مجموعی طور پر لگ بھگ نو سو مشتبہ جنگجو مارے گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے سرگرم کمانڈر بھی شامل ہیں۔

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ستمبر کے مہینے میں سب سے زیادہ میزائل حملے ہوئے جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 134بتائی جاتی ہے۔ 17 دسمبر کو شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تین میزائل حملوں میں لگ بھگ ساٹھ مشتبہ جنگجو مارے گئے تھے۔۔

XS
SM
MD
LG