رسائی کے لنکس

جنوبی وزیرستان ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک


جنوبی وزیرستان ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک
جنوبی وزیرستان ڈرون حملے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر ہلاک

پاکستانی انٹیلی جنس ذرائع نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ سینئر القاعدہ کمانڈر الیاس کشمیری جمعہ کی شب قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں آٹھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

الیاس کشمیری (فائل فوٹو)
الیاس کشمیری (فائل فوٹو)

کشمیری کے عسکریت پسند گروپ حرکت الجہاد الاسلامی نے بھی ذرائع ابلاغ کو ایک فیکس کے ذریعے اپنے رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقامی قبائلیوں کے مطابق جنوبی وزیرستان کے مرکزی علاقے وانا بازار سے تقریباً 20 کلومیٹر کے فاصلے پرلمن نامی علاقے میں ڈرون طیاروں سے مسلح شدت پسندوں کے ایک گروہ پر یکے بعد دیگرے چار میزائل داغے گئے ۔

الیا س کشمیری کو کراچی میں مہران نیول بیس پردہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جاتا رہا ہے جب کہ شائع شدہ اطلاعات کے مطابق الیاس کشمیر کا نام اُن انتہائی مطلوب پانچ دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل تھا جن کو پاکستان اور امریکہ مشترکہ انٹیلی جنس ٹیم بنا کر نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

امریکہ نے الیاس کشمیری کے سر قیمت پچاس لاکھ ڈالر مقرر رکھی تھی۔

حالیہ مہینوں میں زیادہ تر ڈرون حملوں کا ہدف افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانے رہے ہیں لیکن حالیہ میزائل میں جنوبی وزیرستان میں شدت پسندوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG