رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں تین ہلاک


مقامی حکام نے بتایا کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف افغان سرحد سے ملحقہ گاؤں محمد خیل میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی تھی۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہفتہ کی صبح ایک مبینہ امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے سے داغے گئے میزائلوں کا ہدف افغان سرحد سے ملحقہ گاؤں محمد خیل میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی ایک گاڑی تھی۔

یہ حملہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی اپنی امریکی ہم منصب ہیلری کلنٹن سے ملاقات کے کچھ گھنٹوں کے بعد کیا گیا۔ اس ملاقات میں حکام کے مطابق باہمی دلچپسی کے امور ، علاقائی و بین الاقوامی صورت حال کے علاوہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور موثر کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان امریکہ سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بارہا ایسی کارروائیوں پر احتجاج کر چکا ہے۔ حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ حملے ناصرف ملک کی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی ہیں بلکہ ان سے انسدادی دہشت گردی کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

لیکن امریکہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ڈرون حملوں کو ایک موثر ہتھیار سمجھتا ہے۔
XS
SM
MD
LG