رسائی کے لنکس

اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

پیر کی دوپہر وفاقی دارالحکومت سمیت پاکستان کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.0 بتائی گئی ہے۔

اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، لوگ گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

افغانستان کی سرحد سے ملحقہ شمالی علاقوں کے علاوہ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور شمالی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تین بج کر سات منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جو تقریباً تیس سیکنڈ تک جاری رہے۔

ادھر کابل، نئی دہلی اور سری نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے موسمیاتی ادارے ’میٹ‘ نے کہا ہے کہ زلزلے کا مرکز پشاور سے 276 کلومیٹر شمال میں افغانستان اور تاجکستان کی سرحد پر ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا اور اس کی گہرائی لگ بھگ 200 کلومیٹر تھی۔

تاہم امریکہ کے جیولوجیکل سروے نے مرکز پر زلزلے کی شدت 5.7 بتائی ہے۔

آفات سے نمٹنے کے وفاقی ادارے نے کہا ہے کہ وہ نقصان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے محتلف ضلعوں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

XS
SM
MD
LG