رسائی کے لنکس

پاکستان کے شمال مغرب میں زلزلے کے جھٹکے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔

پاکستان کے شمال مغرب میں ہفتہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر چھ ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے پشاور، سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش میں پاک افغان سرحد کے قریب تھا۔

زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پاکستان کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں زیر زمین رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے زلزلے آتے رہتے ہیں۔ ستمبر 2013ء میں بلوچستان میں 7.7 شدت کے زلزلے میں کم از کم 376 افراد ہلاک ہو گئے تھے جب کہ بحیرہ عرب میں ایک نیا جزیرہ بھی بن گیا تھا۔

ملکی تاریخ کا بدترین زلزلہ آٹھ اکتوبر 2005ء کو آیا تھا جس سے شمال مغربی صوبے کے علاوہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ اس زلزلے میں 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG