رسائی کے لنکس

پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’بی‘ برقرار


پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’بی‘ برقرار
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’بی‘ برقرار

دنیا کے ممالک کی کریڈٹ ریٹنگ کا تعین کرنے والے ادارے اسٹنڈرڈ اینڈ پوئز نے پاکستان کو درپیش اس کی معاشی مشکلات کے باوجود اس کی کریڈٹ ریٹنگ کو’’بی‘‘ کی سطح پر برقرار رکھا ہے۔

ایس اینڈ پی نے پیر کے روز کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ’’بی ‘‘ کی سطح پر برقرار رہنا اس اعتماد کا مظہر ہے کہ پاکستان ایک مناسب سطح پر اپنے زرمبادلہ کے ذخائر قائم رکھ سکے گا، کیونکہ اسے عطیہ دہندگان ممالک سے فنڈز کی فراہمی جاری ہے۔

ادارے نے مختصر مدت کے لیے پاکستان کی ریٹنگ’ سی‘ کی تھی۔

ایس اینڈ پی کا کہناہے کہ پاکستان میں سیاسی اور سیکیورٹی کے خدشات اور ٹیکسوں کی کم تر بنیاد کے مالیاتی شعبے پر ممکنہ اثرات بھی کریڈٹ ریٹنگ کے پیش نظر رہے ۔

امریکہ میں ادارے کا کہناہے کہ اگر پاکستان اپنا مالیاتی خسارہ اور سرکاری قرضوں کی کمی میں پیش رفت کرکے مالیاتی استحکام کامظاہرہ کرے تو اس کی کریڈٹ ریٹنگ بڑھائی جاسکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG