رسائی کے لنکس

’قرض کی ادائیگی میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی‘


پاکستان کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ
پاکستان کے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ ’آئی ایم ایف‘ سے حاصل کیے گئے قرض کی ادائیگی میں کسی مشکل کا سامنا نہیں ہو گا۔

واشنگٹن میں پیر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ’’فی الوقت یہ معاملہ ہمارے لیے کسی تشویش کا باعث نہیں۔‘‘

پاکستانی وزیر خزانہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب غیر معمولی مون سون بارشوں اور سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے۔

حفیظ شیخ نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے چند روز قبل امریکہ میں ہونے والے اجلاسوں میں بھی شرکت کی تھی۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے 11 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور اب تک 8 ارب ڈالر وصول کر چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG