رسائی کے لنکس

یہ ادائیگی ان اخراجات کے بدلے میں کی گئی ہے جو پاکستانی افواج عسکریت پسندی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کے سلسلے میں پہلے ہی اٹھا چکی ہیں۔

پاکستان کے مرکزی ’اسٹیٹ بینک‘ نے اتحادی اعانتی فنڈ کی مد میں امریکی حکومت کی طرف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد وصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان سید وسیم الدین نے سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ کو بتایا کہ یہ رقم جمعرات کی صبح وصول ہوئی۔

’’زر مبادلہ کے ذخائر کی آئندہ ہفتے جاری ہونے والی تفصیلات میں یہ شامل ہو گی۔‘‘

افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کو رسد کی ترسیل سے متعلق پاکستان اور امریکہ کے درمیان تحریری معاہدے پر منگل کو دستخط کے موقع پر اتحادی اعانتی فنڈ کی مد میں واجب الادا رقم کی فوری ادائیگی کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ ادائیگی ان اخراجات کے بدلے میں کی گئی ہے جو پاکستانی افواج عسکریت پسندی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں کے سلسلے میں پہلے ہی اٹھا چکی ہیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG