رسائی کے لنکس

پاکستان کے لیے نرم شرائط پر قرضوں کا اعلان


خیبر پختون خواہ کے علاقے نوشہرہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر (فائل فوٹو)
خیبر پختون خواہ کے علاقے نوشہرہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ایک منظر (فائل فوٹو)

عالمی بینک نے خیبر پختون خواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جبکہ جاپان نے بھی جمعہ کو نرم شرائط پر 23 کروڑ ڈالر سے زائد قرضہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جو صوبے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خاص طور پر سڑکوں اور پلوں کی تعمیرنو پر خرچ کیے جائیں گے۔

عالمی بینک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قرض کے علاوہ پاکستان کو تین کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی گرانٹ بھی دی جائے گی اوران مالی وسائل کو ان خاندانوں کو اپنے پاؤں پر دوبارہ کھڑا کرنے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے پر خرچ کیا جائے گا جن کا روزگار شدت پسندوں کی کارروائیوں سے شدید متاثر ہوا ہے۔

بیان کے مطابق عالمی بنک کی طرف سے دیا جانے والا قرض 35 سے 45 سال کی مدت میں ایک فیصد سے بھی کم شرح سود پر ادا کیا جا سکتا ہے۔

جاپان کی طرف سے دی جانے والی رقم بھی صوبہ خیبر پختون خواہ میں سیلاب سے متاثر ہونے والی تقریباً دو ہزار کلو میٹر طویل سڑکوں اور 221 پلوں کی مرمت پر خرچ ہو گی۔

اس موقع پر سیکرٹری اقتصادی امور نے بتایا کہ یہ قرض جاپان کی طرف سے فراہم کی جانے والی اُس 50 کروڑ ڈالر امداد کا حصہ ہے جس کا وعدہ اس نے گذشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے پاکستان ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG