رسائی کے لنکس

دو صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی اجازت: سپریم کورٹ

People wash their clothes on the beach at Lenakel town in Tanna, days after Cyclone Pam hit the South Pacific island nation. International aid agencies began emergency flights to some of the remote outer islands of Vanuatu, which they fear have been devastated by the monster cyclone.

سندھ میں اٹھارہ جنوری جب کہ پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونا تھے، لیکن الیکشن کمیشن نے اس شیڈول میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے صوبہ پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کی اجازت دے دی ہے۔

چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پیر کو ملک میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایک مقدمے کی سماعت کی جس میں الیکشن کمیشن کو یہ اجازت دی گئی کہ وہ پنجاب اور سندھ کے لیے جاری بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو منسوخ کر کے اس بارے میں نئے وقت کا اعلان کرے۔

سندھ میں اٹھارہ جنوری جب کہ پنجاب میں 30 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونا تھے، لیکن الیکشن کمیشن نے اس شیڈول میں تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی۔

الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اشتیاق احمد کا سماعت کے بعد کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملک کے کنٹونمنٹ بورڈز کے شیڈول سے متعلق فیصلہ کمیشن کے رواں ہفتے ایک اجلاس میں کیا جائے گا۔

اشتیاق احمد خان کے بقول صوبہ سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتوں نے متعلقہ ہائی کورٹس کے احکامات کے مطابق بلدیاتی انتخابات سے متعلق قوانین میں ترامیم کرنی ہیں جس کے بعد ان صوبوں میں از سر نو حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ صوبوں کی جانب سے ضروری انتظامات کے بعد ہی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے۔

اشتیاق احمد خان نے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے چھاپے گئے بلیٹ پیپرز ضائع نہیں ہوں۔

بعد میں الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پنجاب اور سندھ میں پہلے سے جاری کردہ بلدیاتی کے شیڈول کو منسوخ کر دیا۔

صوبہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں سات ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروا دیے گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG