رسائی کے لنکس

لاہور کے حلقے 122 کے ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم: ٹربیونل


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمران خان پانچ دسمبر کو لاہور ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے تھے جس کے بعد اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’دھاندلی کے تمام ثبوت ووٹوں کے تھیلوں میں ہیں۔‘‘

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے لاہور میں قائم الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقے 122 کے ووٹوں کے تھیلے ’بیگ‘ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے 122 میں مئی 2013ء کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق نے عمران خان کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

عمران خان نے اس حلقے میں دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کروانے کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

لاہور کے الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم رضا کی طرف سے فیصلے میں ووٹوں کے تھیلے کھولنے کا حکم دیا۔ عمران خان نے اس فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا تاہم ایاز صادق کے وکیل کی طرف سے کہا گیا کہ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

عمران خان پانچ دسمبر کو لاہور ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے تھے جس کے بعد اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’’دھاندلی کے تمام ثبوت ووٹوں کے تھیلوں میں ہیں۔‘‘

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مئی 2013ء کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے پہلے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے تاہم اب اُن کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تحقیقات کرائی جائیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات سے متعلق تحقیقات کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کے لیے خط لکھ رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG