رسائی کے لنکس

قومی و صوبائی اسبملی کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ


جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 کے چار اور خضدار سے این اے 269 کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر جب کہ بنوں سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 71 میں تین اور پی کے 72 کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے۔

پاکستان میں 11 مئی کے عام انتخابات کے دوران بعض حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز پر مبینہ دھاندلی اور بےضابطگی کی شکایات کے بعد یہاں منگل کو دوبارہ ووٹ ڈالے گئے۔

ان میں جنوبی وزیرستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 41 کے چار اور خضدار سے این اے 269 کے دو پولنگ اسٹیشنوں پر جب کہ بنوں سے صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی کے 71 میں تین اور پی کے 72 کے چار پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹ ڈالے گئے۔

پولنگ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وفقے سے جاری رہی جب کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ان پولنگ اسٹیشنز پر سخت حفاظتی انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

عام انتخابات کے بعد ملک میں وفاق اور صوبوں کی سطح پر حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے رابطے اور مشاورت بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔
XS
SM
MD
LG