رسائی کے لنکس

انتخابات کے شیڈول کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیدوار 17 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 18 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے پولنگ 11 مئی کو ہو گی۔

الیکشن کیمشن آف پاکستان نے 11 مئی کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق امید وار کاغذات نامزدگی 24 مارچ سے 29 مارچ تک داخل کروا سکیں گے۔

جمعہ کو الیکشن کیمشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 مارچ سے 5 اپریل تک کی جائے گی۔

رٹرننگ افسروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 9 اپریل تک داخل کروائی جا سکیں گی۔ ان اپیلوں پر فیصلے 16 اپریل تک ہوں گے۔

امیدوار 17 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اور 18 اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی جبکہ قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے پولنگ 11 مئی کو ہو گی۔
XS
SM
MD
LG