رسائی کے لنکس

آئندہ انتخابات وقت مقررہ پر ہوں گے: صدر زرداری


صدر آصف علی زرداری
صدر آصف علی زرداری
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور آئندہ عام انتخابات کا انعقاد وقت مقررہ پر ہی ہو گا۔

’’ہم نے ایسی ووٹر فہرستیں بنائیں ہیں کہ دھاندلی نا ہو سکے، آپ کا کوئی حق نا لے سکے۔ غریب کے پاس کیا ہے جس کے لیے بڑا آدمی اس کے سامنے پیش ہو گا۔۔۔ وہ اس کے ووٹ کی طاقت ہے۔‘‘

صدر زرداری نے کہا کہ پارلیمان پہلی مرتبہ اپنی جمہوری مدت پوری کرنے جا رہی ہے۔

’’عوام جس کو بھی ووٹ دیں، جس کو بھی چاہے لائیں۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ بحثیت صدر پاکستان کہ جس کو عوام کو ووٹ دیا میں اسی سے حلف لوں گا۔‘‘

پنجاب کے علاقے ملکوال میں بدھ کو ایک عوامی اجتماع سے خطاب میں صدر زرداری نے کہا کہ کراچی میں بدامنی ریاست کی ناکامی نہیں ہے بلکہ ملک دشمن عناصر اقتصادی مرکز میں حالات کو خراب کر کے دہشت گردی کے خلاف حکومت کی جنگ کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

’’اگر کسی کا یہ خیال ہے یا اگر کسی کی یہ سوچ ہے کہ وہ ہمیں روک سکتا ہے، وہ پاکستان کو کمزور کر سکتا ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے۔‘‘

اُنھوں نے کہا کہ ملک دشمن سوچ کے خلاف سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
XS
SM
MD
LG