رسائی کے لنکس

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا


انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا

نوٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 354 رنز سے شکست دے کر چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اتوار کو میچ کے چوتھے روز 15 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر مہمان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا مگر دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں بقیہ کھلاڑی 80 کے مجموعی سکور پر آوٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی دانش کنیریا رہے جنھوں نے 16 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے اینڈرسن میچ میں 11 وکٹیں حاصل کر کے پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔

میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنائے تھے اور 262 رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر دوسری اننگز ختم کرکے پاکستان کومیچ جیتنے کے لیے 434 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ لیکن پاکستانی ٹیم صرف 80 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 182 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور یوں میزبان ٹیم کو میچ میں 172 رنز کی اہم برتری حاصل ہو گئی۔

XS
SM
MD
LG