رسائی کے لنکس

مہدی حسن سپرد خاک


مہدی حسن کی نماز جنازہ
مہدی حسن کی نماز جنازہ

دنیائے غزل کے عظیم گائیک مہدی حسن کو جمعہ کی دوپہر کراچی کے شاہ محمد شاہ قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

قریبی رشتے داروں کے بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے ان کی تدفین میں تاخیر ہوئی ہے۔

مہدی حسن
مہدی حسن

مہدی حسن گزشتہ 12 سالوں سے سانس کے عارضہ اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔ بدھ کی صبح ان کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور کراچی کے ایک مقامی اسپتال میں ان کا انتقال ہوا۔

ان کی تدفین کے موقع پر فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والوں سمیت سرکاری شخصیات اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس سے قبل بدھ کو مہدی حسن کے اہلِ خانہ نے صدرِ پاکستان سے تدفین مزارِ قائد کے احاطے میں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

XS
SM
MD
LG