رسائی کے لنکس

موسیٰ گیلانی اور شہباب الدین کی عبوری ضمانت میں توسیع


علی موسیٰ گیلانی (فائل فوٹو)
علی موسیٰ گیلانی (فائل فوٹو)

دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں 25 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔

پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کی عبوری ضمانت میں 11 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔

اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے ایفیڈرین مقدمے میں ان دونوں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں 25 ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔

علی موسیٰ گیلانی پر الزام ہے کہ اُن کے دباؤ میں وزارت صحت کے افسران نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایفیڈرین کے مقررہ کوٹہ سے اڑھائی ہزار کلوگرام زائد ملتان میں دو دوا ساز کمپنیوں کو فراہم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین بھی اس مقدمے کے ملزمان میں شامل ہیں کیوں کہ جس وقت ایفیڈرین درآمد کی گئی وہ وزیر صحت تھے۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے اسی مقدمے میں ان دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں جس کے بعد دونوں ملزمان نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG