رسائی کے لنکس

لاہور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 2 ہلاک


پاکستان کے مشرقی شہر لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر منگل کی شام بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکا پلیٹ فارم نمبر 2 پر مسافروں کی آرام گاہ کے قریب ہوا۔

لاہور پولیس کے سربراہ اسلم ترین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں چھ سے آٹھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

’’یہ دیکھنا ہے کہ وہ (مبینہ دہشت گرد) دھماکا خیز مواد کیسے اندر لایا کیوں کہ ہر طرف یہاں سکیورٹی گیٹ لگے ہوئے ہیں اور اسٹیشن پر آنے والوں کی باقاعدہ تلاشی لی جاتی ہے۔‘‘

امدادی کارکنوں نے جائے وقوع سے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔

صوبہ پنجاب کا دارالحکومت حالیہ برسوں میں دہشت گردی کے متعدد حملوں کا نشانہ بن چکا ہے، لیکن گزشتہ چند ماہ سے وہاں حالات نسبتاً پُرسکون تھے۔

XS
SM
MD
LG