رسائی کے لنکس

فیصل آباد: کار بم دھماکے میں کم ازکم 20 ہلاک


فیصل آباد: کار بم دھماکے میں کم ازکم 20 ہلاک
فیصل آباد: کار بم دھماکے میں کم ازکم 20 ہلاک

جائے وقوع کے قریب ہی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کا ایک دفتر بھی موجود ہے۔ فیصل آباد کے ریجنل پولیس افسر آفتا ب چیمہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ مشتبہ دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ حساس ادارے کا دفتر قریب ہے لیکن اُس کے اردگر د سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔

پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے علاقے سول لائنز میں منگل کی صبح ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں پولیس کے مطابق کم ازکم 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پرشہر کے سول ہسپتال اور الائیڈ ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے سے سی این جی اسٹیشن پر گیس سے بھرے کئی سلینڈر بھی پھٹ گئے جو مزید تباہی کا سبب بنے۔ اردگرد کی کئی عمارتوں کو بھی دھماکے سے نقصان پہنچا اور اُن کے شیشے ٹوٹ گئے ان میں اسٹیٹ بینک کے زونل آفس کے علاوہ قومی ائیر لائن ’پی آئی اے‘ کا دفتر بھی شامل ہے۔

جائے وقوع کے قریب ہی انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کا ایک دفتر بھی موجود ہے۔ فیصل آباد کے ریجنل پولیس افسر آفتا ب چیمہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ مشتبہ دہشت گردوں کا اصل ہدف کیا تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ حساس ادارے کا دفتر قریب ہے لیکن اُس کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔

اطلاعات کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے یہ حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس حملے کا اصل ہدف آئی ایس آئی کا دفتر ہی تھا۔

اگرچہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں خود کش بم دھماکے اور دہشت گردی کے بہت سے واقعات ہوچکے ہیں لیکن ملک کی ٹیکسٹائل صنعت کے اس مرکزی شہر میں اس نوعیت کا یہ پہلا حملہ ہے ۔

XS
SM
MD
LG