رسائی کے لنکس

جعلی ڈگریوں پر عدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے گا: سردار آصف


وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی
وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی

وفاقی وزیر تعلیم سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ حکومت قانون سازوں کی جعلی ڈگریوں کے معاملے پر عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کا عزم رکھتی ہے لیکن تعلیم پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی یا اعلیٰ تعلیمی کمیشن ”ایچ ای سی“کو اس ضمن میں یہ اختیار نہیں دیا جائے گا کہ وہ اپنی من مانی کریں۔

دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام حکومت میں عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے الگ الگ اختیارات متعین ہیں اور کوئی کسی کے دائرہ اختیار میں دخل اندازی نہیں کر سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی وزارت تعلیم کا ماتحت ادارہ ہے اور انھوں نے الزام عائد کیا کہ اس کے سربراہ جاوید لغاری ڈگریوں کے معاملے پر اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کر رہے تھے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر وزارت تعلیم اور وزارت قانون مشاورت سے آئندہ کی جانے والی کارروائی کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں گی ا ور ان کے مطابق تعلیم پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئر مین عابد شیر علی کو اس معاملے پر کسی قسم کے احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG