رسائی کے لنکس

کراچی: لان کلیکشن اور مغربی اسٹائل کے ملبوسات کی نمائش


پاکستان فیشن ویک 2013 میں ماڈلز نے لان کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ مختلف انداز کے مغربی ہیٹ پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی۔

پاکستان کے صنعتی مرکز کراچی میں فیشن پاکستان کونسل کی جانب سے دو روزہ ’فیشن ویک 2013 ‘ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پہلی بار پاکستان کے ڈیزائنرز لان کلیکشن کے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

اس کے علاوہ پاکستانی ڈیزائنرز کے تیار کیے گئے مغربی اسٹائل کے لباس بھی فیشن ویک میں نمائش کا حصہ رہے جن کے ساتھ مغربی اسٹائل کا عکس بھی نمایاں تھا۔ پاکستان کی مشہور و معروف ماڈلز نے لان کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ مغربی ملبوسات کے ساتھ مغرب کا اسٹائل اپناتے ہوئے مختلف انداز کے ہیٹ پہن کر ریمپ پر کیٹ واک کی۔

فیشن ویک پاکستان 2013

فیشن ویک پاکستان 2013



پاکستان فیشن ویک 2013 میں پاکستان کے بیشتر ڈیزائنرز سمیت غیر ملکی ممبران اور ڈیزائنرز نے بھی شرکت کی۔

پاکستان فیشن ویک کا انعقاد گزشتہ 5 برسوں سے ہر سال منعقد کیا جا رہا ہے جو پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے گئے ملبوسات کو بیرون ممالک تک رسائی میں مددگار ثابت ہورہا ہے اور یوں اندرون ملک سمیت بیرون ممالک سے ’’آرڈرز‘‘ موصول ہوتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق پاکستان فیشن ویک میں نا صرف ملک کے اس شعبے کی صلاحتیوں کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں مدد مل رہی ہے بلکہ اس سے ملک کے فیشن کی صنعت کو بھی مزید فروغ حاصل ہوسکے گا۔

نمائش کے پہلے روز پاکستان کے مشہور و معروف 13 ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش ہوئی۔
XS
SM
MD
LG