رسائی کے لنکس

سیلاب کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر نہیں ہوگی: جنرل اطہر عباس


میجر جنرل اطہر عباس
میجر جنرل اطہر عباس

پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل اطہر عباس نے یقین دلایا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کارروائیوں میں فوج کی شرکت کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ بالکل نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند عناصر کی سرگرمیوں پر بدستور نظر رکھی جارہی ہے۔

جنرل عباس نے وی او اے سے فون پر ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ امکان ہوسکتا ہے کہ ان حالات میں دہشت گرد عناصر سراٹھائیں، لیکن یہ کہ بروقت کارروائی کرکے ان کا سرکچل دیا جائے گا۔ تاہم جنرل عباس نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہے کہ سیلاب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ براہ راست کس طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے اس جانب بھی توجہ دلائی کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کی صلاحیت پر زبردست ضرب لگائی ہے اور وہ ا ب اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ منظم ہو کر کارروائی کرسکیں۔

جنرل عباس نے یہ بھی کہا کہ فوج کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور سول حکام سب کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹا جاسکے۔

اس سوال کے جواب میں کہ امدادی کارروائیوں کی وجہ سے کیا فوج کی تعیناتی میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG