رسائی کے لنکس

بھارت نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقم اقوام متحدہ کے حوالے کردی

بھارت نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقم اقوام متحدہ کے حوالے کردی
بھارت نے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقم اقوام متحدہ کے حوالے کردی

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبد اللہ حسین ہارون کے مطابق بھارت کی طرف سے امداد کا چیک اقوام متحدہ کے حوالے کرنا بہت خوش آئند بات ہے کیونکہ ‘‘ بہت سے لوگ وعدے کرتے ہیں لیکن پھر پیسے کبھی پہنچتے ہیں اور کبھی نہیں پہنچتے۔’’

سیلاب زدگان کی امداد کے لیے بھارت نے وعدے کے مطابق رقم کا چیک اقوام متحدہ کے حوالے کر دیا۔ بھارتی حکومت کی طرف سے پچاس لاکھ ڈالر کا چیک نئی دلی میں اقوام متحدہ کے ادارے اوچا کو اور مزید دو کروڑ ڈالر کا چیک نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عبد اللہ حسین ہارون کے مطابق بھارت کی طرف سے امداد کا چیک اقوام متحدہ کے حوالے کرنا بہت خوش آئند بات ہے کیونکہ ‘‘ بہت سے لوگ وعدے کرتے ہیں لیکن پھر پیسے کبھی پہنچتے ہیں اور کبھی نہیں پہنچتے۔’’

جمعے کی دوپہر جب بھارتی مستقل مندوب نے چیک سیکرٹری جنرل بان کی مون کے حوالے کیا تو مسٹر ہارون بھی موقعے پر موجود تھے۔ سیکرٹری جنرل اور مسٹر ہارون نے اس رقم پر بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

مسٹر ہارون کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل نے خاص طور پر پاکستان کی امداد کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ وہ ‘‘ ذاتی طور پر’’ پاکستان میں آنے والے اس قدرتی سانحے کے لیے امداد جمع کریں گے۔

اقوام متحدہ نے پہلے عالمی برادری سے سیلاب کے ابتدائی دنوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 460 ملین ڈالر کی اپیل کی تھی۔

XS
SM
MD
LG