رسائی کے لنکس

سیلاب زدگان: امدادی مرحلے کے بعد اب بحالی کاکام تیزی سےجاری


بحالی کے کام سےقبل ہونے والے امدادی کام کا منظر
بحالی کے کام سےقبل ہونے والے امدادی کام کا منظر

سیلاب زدگان کےلیےامداد دینے والے ممالک میں امریکہ سرِ فہرست ہے جِس کے بعد باقیوں کے علاوہ سعودی عرب، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی، چین کی طرف سے خطیر امدادی رقوم موصول ہوئی ہیں، جب کہ اقوإمِ متحدہ نے بڑھ چڑھ کر امداد مہیا کی ہے

بحالی کےجاری مرحلےمیں پاکستان کےدو کروڑ سے زائد سیلاب متاثرین میں سےاب تک دو لاکھ 74ہزار خاندانوں کو 20000روپیہ فی خاندان کے حساب سے ڈھائی ارب روپے کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔

یہ بات قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونےمیں مدد دینےوالےقومی ادارے کے سربراہ جنرل ندیم احمدنے پیر کو ‘وائس آف امریکہ’ سے انٹرویو میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ خیبرپختونخوہ اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں سےپانی اتر چکا ہے، جب کہ سندھ کے دادو اور سہون کے اضلاع کے علاوہ باقی جگہ سےپانی کافی حد تک اترچکا ہے۔

دوسری طرف، سیلاب متاثرین کویومیہ25000سے30000شناختی کارڈ بناکر دیے جارہے ہیں، جِس تعداد کو بڑھا کر 60000 یومیہ تک کیا جارہا ہے، تاکہ دو کروڑ کا ہدف اگلے 20سے 25دِنوں میں پورا ہوسکے۔

دوسری طرف، سیلاب زدگان کےلیےامداد دینے والے ممالک میں امریکہ سرِ فہرست ہے جِس کے بعد باقیوں کے علاوہ سعودی عرب، برطانیہ، یورپی یونین، جرمنی، چین نے امدادی رقوم دی ہیں، جب کہ اقوإمِ متحدہ نے بڑھ چڑھ کر امداد مہیا کی ہے۔ وِڈیو سنیئے:

XS
SM
MD
LG