رسائی کے لنکس

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، انسان و حیوان سب متاثر


سیلاب
سیلاب

اب تک 369 افراد اپنی جانوں سےہاتھ دھوبیٹھے ہیں، جبکہ تقریباً30لاکھ افراد اِن بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں: ذرائع

پاکستان میں مون سون کی حالیہ بارشوں کےبعد ملک میں سیلابی صورتحال نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ہے۔اب تک 369 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں جبکہ تقریباً30لاکھ افراد اِن بارشوں سے شدیدمتاثر ہوئے ہیں۔

پاکستانی کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک کے چاروں صوبوں میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں، جِس کے نتیجے میں زرعی معیشت پرگہرا اثرپڑا ہے اور ملک کی معیشت کو شدید دھچکا لگا ہے۔ ہزاروں مکانات تباہ ہوگئے اور دیہی علاقوں میں موجود کچے مکانات بہہ گئے جِس سےلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔

انگریزی اخبار’ ٹربیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے سبب پڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ سیلاب سے 800 بلین مالیت کی فصلیں تباہ ہوگئیں،12559 مویشی موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ چھ لاکھ سے زائد افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔


حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ صوبہ سندھ متاثر ہوا جہاں دس لاکھ ساٹھ ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ بڑے پیمانے پرمالی و جانی نقصانات ہوئے۔

صوبہ پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے 6 ملین ایکڑ اراضی اور 1 ملین ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،صوبے کے مختلف اضلاع میں 65 افراد ہلاک ہوئے۔320 زخمی اور 503 مویشی بہہ گئے۔ 25453 مکانات تباہ ہوئے اور ایک ملین سے زائد افراد کو بے گھر ہونا پڑا۔

صوبہ خیبرپختونخواہ میں 46 افراد ہلاک ہوئے56 زخمی اور 6ہزا ر مکانات تباہ ہوئے۔آزاد کشمیر میں 36 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ 2500 مکانات پانی کی نذر ہوئے۔

صوبہ بلوچستان میں 80 افراد سیلاب اور بارشوں سے ہلاک اور 170 زخمی ہوئے۔لاکھوں گھر تباہ ہوئے اورہزاروں مکانات بارش کے پانی کی نذر ہو جبکہ لاکھوں افراد امدادی کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ جعفرآباد اور نصیر آباد میں موجود شاہی کینال سسٹم بھی متاثر ہوا ۔
XS
SM
MD
LG