رسائی کے لنکس

سیلاب زدگان کی دل کھول کرمدد کریں: ہلری کلنٹن


سیلاب زدگان کی دل کھول کرمدد کریں: ہلری کلنٹن

سیلاب زدگان کی دل کھول کرمدد کریں: ہلری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم انسانیت کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ ان کا کہناتھا کہ امریکی حکومت نےوزارت خارجہ کے توسط سے پاکستان کے لیے امدادی فنڈ قائم کیا ہے تاکہ تمام امریکی اس فنڈ کے ذریعے بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے ساتھ دیں۔

ایڈ کونسل کی جانب سے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پردکھائے جانے والے عوامی اعلانات میں وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے پاکستان ریلیف فنڈمیں عطیات دینے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ پاکستان میں دو کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر کرنے والے سیلابوں کو اب ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکاہے۔ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امریکی حکومت نے محکمہ خارجہ کے ذریعے ایک امداد فنڈ قائم کیا ہے تاکہ فنڈز جمع کرنے اور دنیا بھر میں عطیات دینے کے خواہش مند افراد کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں ریڈیو ، ٹیلی ویژن اور ویب سائٹس پر دکھائے جانے والے اشتہارات اور اعلانات کے علاوہ دنیا بھر سے لوگ امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹwww.state.gov پر جاکر ایک محفوظ صفحے پر اپنے عطیات دے سکتے ہیں۔امریکی اپنے موبائل فون کے ٹیکسٹ میسج کے ذریعے "FLOOD" کا لفظ ٹائپ کرکے ٹیلی فون نمبر 27722 پر پیغام بھیج سکتے ہیں جس سے ان کے فون بل سے 10 ڈالر عطیے میں چلے جائیں گے۔ موبائل فون سے عطیہ دینے پر معمول کے ٹیکسٹ میسج اورڈیٹا چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ ہم انسانیت کی مدد کے لیے آگے آئیں۔ یہی وجہ ہے کہ امریکی حکومت نےوزارت خارجہ کے توسط سے پاکستان کے لیے امدادی فنڈ قائم کیا ہے تاکہ تمام امریکی اس فنڈ کے ذریعے بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد کے لیے ساتھ دیں۔

امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن کا ویڈیو پیغام اس ویب سائٹ پر موجود ہے۔ http://www.state.gov/video/?videoid=60030145900 ۔

ایڈ کونسل آج ملک بھر کے دوسرے ذرائع ا بلاغ کے لیے عوامی اعلانات جاری کررہی ہے۔ یہ عوامی اعلانات ، اشہارات کے اوقات میں دکھائے جائیں گے اور ان کے دکھائے جانے کا وقت میڈیا ذرائع نے عطیے کے طورپر دیا ہے۔

پاکستان ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والے عطیات امریکی محکمہ جارجہ اور دوسری وفاقی امدادی اداروں کے پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو سے متعلق پروگراموں کو فراہم کیا جائیں گے، یا یہ رقوم بین الاقوامی اداروں، غیر منافع بخش تنظیموں اور پاکستان میں امدادی،تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں مصروف مناسب تنظیموں کو دی جائیں گی۔

کئی کمپنیاں ٹیلی ویژن اور ویب پر ان نئے عوامی اعلانات کی پروڈکشن اور ڈیجیٹل سروسز کا عطیہ دے چکی ہیں۔

پاکستان کے امدادی فنڈ کی مزید تفصیلات آپ اس ویب سائٹ پر حاصل کرسکتے ہیں۔www.state.gov/pakistanrelief

ایڈ کونسل ایک پرائیویٹ اور غیر منافع بخش تنظیم ہے جو عوامی اعلانات امریکیوں تک پہنچانے کے لیے ایڈورٹائزنگ اور میڈیا انڈسٹری کی رضاکارانہ کوششوں کو منظم کرتی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اس سال کے شروع میں پاکستان کے لیے ایک امدادی فنڈ قائم کیا تھا جس میں عطیہ دینے کے لیے موبائل فون پر لفظ SWATلکھ کر ٹیلی فون نمبر 50555پر بھیجا جاتا تھا۔ اس طرح جمع ہونے والے عطیات اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کو فراہم کیے گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG