رسائی کے لنکس

پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں


پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں

پنجاب ، خیبر پختون خواہ اور سندھ کے بعض علاقے دھند کی لپیٹ میں

گذشتہ چند روز سے صوبہ سندھ کے بالائی علاقوں کے علاوہ صوبہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کئی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آدھی رات سے صبح 11 بجے تک چھانے والی گہری دھند کا یہ سلسلہ آئندہ پانچ ،چھ روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمے کے ڈائریکٹر جنرل عارف محمود نے دھند سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، ملتان اور سکھر ڈویژن کے علاوہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے نوشہرہ ، چارسدہ اور پشاور کے اضلاع شامل ہیں۔

شدید دھند کی وجہ سے معمولات زندگی خصوصاً ذرائع آمدورفت بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

شہری ہوابازی کے حکام نے کہا ہے کہ ہفتے کی شب شدید دھند کے باعث صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کرنے کے بعد یہاں پہنچنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف بھیج دیا گیا جب کہ لاہور سے اندون اور بیرون ملک پروازیں بھی ملتوی کر دی گئیں۔ تاہم اتوار کی صبح ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث ریل گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے جب کہ مختلف بڑے شہروں کو آپس میں ملانے والی موٹرویز کو بھی مخصوص اوقات میں ٹریفک کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان جاوید چوہدری نے بتایا ہے کہ دھند کے اوقات میں موٹر وے پر سفر کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے اور اُن کو تحریری اور زبانی ہدایات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دھند کے باعث حالیہ دنوں میں بعض علاقوں میں ٹریفک حادثے بھی ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG