رسائی کے لنکس

جی ایچ کیوحملہ: سات ملزمان کو سزا


جی ایچ کیوحملہ: سات ملزمان کو سزا
جی ایچ کیوحملہ: سات ملزمان کو سزا

ایک فوجی عدالت نے راولپنڈی میں فوج کے ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)پر حملے کے الزام میں سات افراد کو سزا سنائی ہے۔

اکتوبر 2009ء میں جی ایچ کیو پر مسلح دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا اور تقریباً 22گھنٹوں تک جاری رہنے والے محاصرے کے بعد فوج کے ایک بریگیڈیئر سمیت 14افراد ہلاک جب کہ نو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘کے مطابق سکیورٹی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایک سابق فوجی عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنائی گئی۔ باور کیا جاتا ہے کہ اس حملے کی قیادت ڈاکٹر عثمان نے کی تھی۔

مقدمے میں ایک اور سابق اہلکار سمیت چار افراد کو عمر قید اور دو کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔

XS
SM
MD
LG