رسائی کے لنکس

وزیراعظم گیلانی کا دورہ عمان، تجارتی روابط بڑھانے پر غور


وزیراعظم گیلانی کا دورہ عمان، تجارتی روابط بڑھانے پر غور
وزیراعظم گیلانی کا دورہ عمان، تجارتی روابط بڑھانے پر غور

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دو روزہ سرکاری دورے پر پیر کوعمان پہنچے ہیں جہاں وہ سلطان قابوس اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

روانگی سے قبل وزیراعظم گیلانی نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اُن کے دورے کا مقصد کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

عمان میں پاکستان کے سفیرسہیل امین نے سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کو بتایا کہ اس دو رے میں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے علاوہ دفاع، بینکاری اور توانائی کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

گذشتہ تین سالوں کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں تین گناہ اضافہ ہو ا ہے اور اب اس کا حجم 25 کروڑ ڈالر ہے۔

بہتر روزگار کے حصول کے لیے اس وقت لگ بھگ ایک لاکھ 70ہزارپاکستانی عمان کے مختلف شہروں میں موجود ہیں اور وزیراعظم گیلانی اپنے اس دورے کے دوران ان سے بھی ملاقات کریں گے۔

XS
SM
MD
LG