رسائی کے لنکس

سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ پاکستانی حاجیوں کورقم کی ادائیگی ، چیک وفاقی وزیر کے حوالے

سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ پاکستانی حاجیوں کورقم کی ادائیگی ، چیک وفاقی وزیر کے حوالے
سعودی حکام کی جانب سے متاثرہ پاکستانی حاجیوں کورقم کی ادائیگی ، چیک وفاقی وزیر کے حوالے

سعودی وزیر حج فواد الفارسی نے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران آٹھ ذوالحجہ کو منیٰ میں خیموں میں جگہ حاصل نہ کرسکنے والے 26ہزار660 پاکستانی حاجیوں کی دلجوئی کی غرض سے 66 لاکھ 65 ہزار ریال کا چیک آج جدہ میں وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی کے حوالے کردیا۔

جدہ سے پاکستانی حج مشن کے ترجمان نے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مئوسسہ جنوبی ایشیا کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ارشاد ، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سالک خان ، ڈی جی حج سلطان شاہ ، ڈائریکٹر حج فروغ آفتاب زیدی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

تمام متاثرہ حاجیوں کو 250 ریال فی کس کے حساب سے ادائیگی کی جائے گی۔اطلاعات کے مطابق ان حاجیوں کے خیمے حال ہی میں لگائے گئے تھے، جبکہ ان خیموں کے لئے مختص بہت سی زمین حاجیوں کو مشاعر مقدسہ یعنی منیٰ، عرفات اور مزدلفہ کے درمیان سفر کی آرام دہ سہولتیں مہیا کرنے کے لئے ساڑھے چھ ارب ریال کی لاگت سے تیار کی جانے مشاعر ریلوے یا مکہ میٹرو کا منصوبہ مکمل کرنے کے لئے استعمال کر لی گئی تھی۔

حاجیوں کو ضروری سہولتو ں کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امورحامد سعید کاظمی جنوبی ایشیا کے معلمین کی کارپوریشن کے چیئرمین عدنان امین کاتب کو اپنے ہمراہ لے کر موقع پر پہنچے تھے اور حاجیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ 9ذوالحجہ کو حاجی جب میدان عرفات روانہ ہوں گے تو 10ذوالحجہ کو ان کی واپسی تک تمام انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے جہاں وہ بعد میں تین دن قیام کر سکیں گے۔

وزیر مذہبی امور نے معلمین کے چیئرمین سے استدعا کی تھی کہ متاثرہ حاجیوں کی دلجوئی کے لئے انہیں کچھ رقم ادا کی جائے جس پر مئوسسہ نے انہیں 250 ریال فی کس کے حساب سے ادائیگی کا فیصلہ کیا۔

XS
SM
MD
LG