رسائی کے لنکس

پاکستان: غلطی سے سرحد عبور کرنا والا لڑکا بھارت کے حوالے


لائن آف کنٹرول (فائل فوٹو)
لائن آف کنٹرول (فائل فوٹو)

بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے آٹھویں جماعت کا ایک طالب علم منظر حسین 14 نومبر کو غلطی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔

پاکستان نے کشمیر میں عارضی حد بندی یعنی ’لائن آف کنٹرول‘ غلطی سے عبور کرنے والے 13 سالہ بچے کو بھارت کے حوالے کر دیا ہے۔

کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول یعنی ’ایل او سی‘ کی دوسری جانب بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے آٹھویں جماعت کا ایک طالب علم منظر حسین 14 نومبر کو غلطی سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے میں داخل ہو گیا تھا۔

تیرہ سالہ منظر حسین کا تعلق بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے گاؤں جہانگر سے ہے اور وہ کھوئی رتہ سیکٹر میں اصل خاص نالا کے علاقے میں غلطی سے سرحد عبور کر کے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہو گیا۔

پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستانی فوج نے چکھوٹی اڑی سیکٹر میں طالب علم کو بھارت کے عہدیداروں کے حوالے کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں کشمیر اور ورکنگ باؤنڈری کے علاقے میں پاکستان اور بھارت کی سرحدی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے واقعات میں دونوں جانب 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی جب کہ بعض علاقوں سے لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑی۔

سرحد پر کشیدگی کے ان واقعات کے باعث دونوں ملکوں کے تعلقات میں ایک مرتبہ پھر تناؤ میں اضافہ ہو گیا۔

XS
SM
MD
LG