رسائی کے لنکس

ہنگو: مسجد کے قریب دھماکے میں کم ازکم 23 ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکام کے مطابق جنوبی ضلع ہنگو میں یہ دھماکا پَٹ بازار میں واقع ایک مسجد کے باہر ہوا۔ دھماکے کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کے لیے مسجد میں جمع تھی۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعہ کو ایک بم دھماکے میں کم ازکم 23 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق جنوبی ضلع ہنگو میں یہ دھماکا پَٹ بازار میں واقع ایک مسجد کے باہر ہوا۔ دھماکے کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نماز جمعہ کے لیے مسجد میں جمع تھی۔

کوہاٹ کے کمشنر صاحبزادہ محمد انیس نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ ان کے بقول 33 زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

کمشنر کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ دھماکا ایک خودکش بمبار کی کارروائی معلوم ہوتی ہے۔

ہنگو قبائلی علاقوں اورکزئی اور کرم سے ملحقہ ضلع ہے اور اس سے قبل بھی یہاں دہشت گردی کے واقعات دیکھنے میں آتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG