رسائی کے لنکس

ملتان: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فوج کے ایک بیان کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ رات کی پرواز کی مشق کر رہے تھے کہ فنی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

پاکستان کے علاقے ملتان میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس پر سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

فوج کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات پیش آیا جہاں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹ رات کی پرواز کی مشق کر رہے تھے کہ فنی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے ایک سینیئر فوجی اہلکار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر نے اڑان بھری تو اس مقام پر گرد کا ایک طوفان آگیا جو کہ اس حادثے کے اسباب میں سے ایک ہوسکتا ہے۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل ہی میں کراچی میں فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس سے اس میں سوار دو پائلٹ اور زمین پر موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

اپریل میں گوجرانوالہ میں بھی ایک ایسے ہی حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG