رسائی کے لنکس

پاکستان میں 44 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد


پاکستان میں 44 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد
پاکستان میں 44 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد

پاکستانی حکام نے ایک اسمگلر گروہ کے کئی ارکان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انسدادِ منشیات کی سرکاری تنظیم 'اینٹی نارکوٹکس فورس' کے مطابق اس کے اہلکاروں نے پیر کے روز ملک کے سب سے بڑےشہر کراچی میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران 100 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کی ہے۔

اے این ایف کے مطابق مذکورہ ہیروئن کراچی کی بندرگاہ پر لائے گئے ایک کنٹینر میں موجود ماچس کی ڈبیوں میں چھپائی گئی تھی۔

حکام کے مطابق اے این ایف نے ایک اور کاروائی کے دوران کراچی کے نواح سے 267 کلوگرام سے زائد ہیروئن بھی برآمد کرکے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ہیروئن پڑوسی ملک افغانستان سے پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبر پختونخوا اسمگل کی گئی تھی جہاں سے اسے کراچی لایا گیا۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں برآمد کردہ ہیروئن کی مالیت 44 ملین ڈالرز سے زائد ہے۔

XS
SM
MD
LG