رسائی کے لنکس

بہترین غیر ملکی کوچ، پاکستان ہاکی ٹیم کی ضرورت ہے: آصف باجوا


آصف باجوا
آصف باجوا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوا کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی کو دوبارہ درست خطوط پر استوار کرنے کے لیے غیر ملکی کوچ کی خدمات ضروری ہیں۔

اِس بارے میں آصف باجوا نے جمعرات کو ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ نہ صرف کھیلوں کے بورڈ کی انتظامی امورکی کمیٹی، بلکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور وزیرِ کھیل کی بھی خواہش ہے کہ ہمارے پاس ایک چوٹی کے کوچ ہونے چاہئیں۔

آصف باجوا نے کہا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ نہ صرف بین الاقوامی سطح کے تجربہ کار کوچ رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ اُسےطویل المدت عرصے تک تعینات رہنا چاہیئے، تاکہ کھیل میں بہتری آسکے۔ اُنھوں نے کہا کہ ‘کسی تجربہ کار، اعلیٰ درجے کے کوچ کو کم از کم اولمپک تک مقرر کیا جائے۔’

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اتنے تجربہ کار کوچ نہیں ہیں جو اِس سطح پر کارکردگی دے سکیں، لیکن ساتھ ہی اُن کا کہنا تھا کہ اِس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنے قومی کوچوں کا راستہ بند کر رہے ہیں۔

‘جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اِس ٹیم کو لے کر چل سکتے ہیں وہ اپنا منصوبہ لائیں اور ہم سے بات کریں۔ جائزہ لینے پر فیصلہ کریں گے کہ دی جانے والی تجویز کس حد تک بہتر اور قابلِ عمل ہے۔’

XS
SM
MD
LG