رسائی کے لنکس

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو چار، صفر سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم کو کھیل کے دوران گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن وہ ان میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

ٹورنامنٹ میں یہ پاکستان کی دوسری مسلسل شکست ہے۔ اس سے قبل اتوار کو اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تین، ایک سے شکست ہوئی تھی۔

پاکستان نے اب تک تین میچ کھیلے ہیں اور صرف ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گئے اپنے پہلے میچ میں ہی اسے فتح حاصل ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG