رسائی کے لنکس

پاکستان نے انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا


پاکستان انڈر 16 ہاکی ٹیم

پاکستان انڈر 16 ہاکی ٹیم

پاکستان کی طرف سے محمد عتیق نے دو جبکہ سکندر مصطفیٰ، شان ارشاد اور عقیل لطیف نے ایک ایک گول کیا۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر انڈر 16 بوائز ایشیا ہاکی کپ جیت لیا۔ سنگا پور میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھیں اور فائنل میں بھی گرین شرٹس نے نا قابل شکست ہونے کا اعزاز برقرار رکھا۔

پاکستان کی طرف سے محمد عتیق نے دو جبکہ سکندر مصطفیٰ، شان ارشاد اور عقیل لطیف نے ایک ایک گول کیا۔

اس میگا ایونٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 57 گول کئے جبکہ اس کے خلاف 12 گول ہوئے۔

واضح رہے کہ ایشیا ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں نے آئندہ سال چین میں ہونے والے دوسرے یوتھ اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔
XS
SM
MD
LG