رسائی کے لنکس

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹورنامنٹ سے خارج


بھارت کے شہر نئی دہلی میں کھیلے جانے والے ہاکی کے عالمی کپ کے ساتویں روز جنوبی افریقہ اور برطانیہ نے فتوحات حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین کے مقابلے پر چار گول سے ہرا کر پاکستان کی سیمی فائنل تک پہنچنے کی امیدیں ختم کر دیں۔ تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ سے خارج ہو گئی ہے۔

ہاکی کے بین الاقوامی مقابلوں میں یہ پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلی شکست ہے۔

آج ایک اور میچ میں آسٹریلیا نے سپین کو دو صفر سے ہرا دیا۔ اس فتح کے بعد آسٹریلیا کے چار میچوں میں نو پوائنٹس ہو گئے ہیں۔

اسی گروپ میں برطانیہ نے بھارت کو تین دو سے ہرا دیا۔ برطانیہ کی ٹیم اب گروپ بی میں چار میچوں میں 12 پوائنٹس حاصل کر کے سرِ فہرست ہو گئی ہے۔ ہر گروپ میں سے دو ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

XS
SM
MD
LG