رسائی کے لنکس

دیسی ساختہ بموں کے خلاف موثر قانون سازی پر زور


وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک

رحمٰن ملک اور ان کی امریکی ہم منصب نے دیسی ساختہ بموں کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردوں کا اہم ہتھیار بن گئے ہیں۔

پاکستانی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے افغان اور غیر ملکی اتحادی فوجیوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاک افغان سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں۔

وزارت داخلہ سے اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق رحمٰن ملک نے واشنگٹن میں اپنی امریکی ہم منصب جینٹ نیپولیٹانو سے ملاقات میں افغانستان میں افیون کی کاشت اور اس سے بننے والی منشیات کی اسمگلنگ کی نشان دہی کی اور افغانستان سے متعلق سکیورٹی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے دیسی ساختہ بموں کے خلاف بھرپور اور موثر کارروائی کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردوں کا اہم ہتھیار بن گئے ہیں اس لیے ان کے خلاف عالمی سطح پر عملی و قانونی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر نے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ اُنھوں نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے والوں کو روکنے کے لیے حکومت کے کردار کو بھی سراہا۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے پاکستانی عوام کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG