رسائی کے لنکس

فضا ملک کی ہلاکت کی مذمت جاری


فضا ملک (فائل فوٹو)
فضا ملک (فائل فوٹو)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئیٹر پر فضا ملک کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اُنھوں نے بیرون ملک تعلیم کے حصول کے باوجود اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کچہری پر حملے میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں واحد خاتون نوجوان وکیل فضا ملک تھی۔

برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والی فضا ملک کی ہلاکت پر پاکستان کے مقامی ٹیلی ویژن چینلز بشمول سوشل میڈیا پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئیٹر پر فضا ملک کو سراہتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ اُنھوں نے بیرون ملک تعلیم کے حصول کے باوجود اپنے ملک میں کام کرنے کو ترجیح دی۔

23 سالہ فضا نے حال ہی اپنی تعلیم مکمل کی تھی اور اُنھوں نے دو ماہ قبل ہی اسلام آباد میں وکالت کی پریکٹس شروع کی تھی۔ اُن کے والدین اور ساتھی وکلاء کے مطابق وہ اُس دن بھی معمول کے مطابق عدالت پہنچیں تھیں کہ حملہ آوروں کی فائرنگ کا نشانہ بنیں۔
فضا دو بھائیوں کی اکلوتی بہن تھیں۔

نوجوان وکیل فضا ملک نے پنجاب بار کونسل کے لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی اور انٹرویو کے انتظار میں تھیں جو کہ پاکستان میں وکالت کی پریکٹس کے لیے ضروری ہے۔
XS
SM
MD
LG