رسائی کے لنکس

پاکستان کے یوم آزادی پر ٹوئٹر کا نیا ایموجی


یہ پہلا موقع ہے جب ٹوئٹر نے پاکستان کے یوم آزادی کے لیے ایک خصوصی ایموجی جاری کیا ہے۔

اتوار کے روز پاکستان اپنا 69 واں یوم آزادی منا رہا ہے اور اس موقع پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی طرف سے بھی پاکستان کے جشن آزادی کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

نوجوانوں کی طرف سے عام بول چال کے لیے ایکوٹیکان کا استعمال عام ہو گیا ہے اسی لحاظ سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایک خصوصی ایموجی (گول چہرے والے علامتی کردار ) متعارف کرایا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب ٹوئٹر نے پاکستان کے یوم آزادی کے لیے ایک خصوصی ایموجی جاری کیا ہے۔

پاکستانی صارفین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے پاکستان کے جشن آزادی کا نیا ہیش ٹیگ ایموجی کو یوم آزادی سے متعلق ٹوئٹس کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

پاکستان کے یوم آزادی پر ٹوئٹر کا نیا ایموجی
پاکستان کے یوم آزادی پر ٹوئٹر کا نیا ایموجی

یہ خوبصورت ایموجی پاکستان کے پرچم کی علامتی سبز رنگ اور چاند ستارے کے ساتھ ایک مینار پر مبنی ہے۔

ٹوئٹر کے مطابق پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اس نئے ہیش ٹیگ ایموجی کے ساتھ ٹوئٹر کے صارفین ایک دوسرے کو جشن آزادی کی مبارکباد اور اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے۔

جشن آزادی کے اس خاص ایموجی کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف صحیح ہیش ٹیگ ٹائپ کرنا ہو گا جس کے بعد آپ کی ٹویٹ میں یہ ایموجی ضم ہو جائے گا۔

ٹوئٹر کے صارفین جب ان میں سے کسی بھی # ہیش ٹیگ مثال کے طور پر ہیش ٹیگ پاکستان زندہ باد، ہیش ٹیگ پاکستان، ہیش ٹیگ پی کے انڈیپینڈنس ڈے، ہیش ٹیگ اگست فورٹین اور ہیش ٹیگ انڈیپینڈنس ڈے پی کے کو اپنی ٹویٹ میں شامل کریں گے تو یہ ایموجی خود بخود ان کی ٹویٹ کا حصہ بن جائے گا۔

XS
SM
MD
LG