رسائی کے لنکس

بھارتی فوج کے سربراہ کے الزامات مسترد


بھارتی فوج کے سربراہ کے الزامات مسترد
بھارتی فوج کے سربراہ کے الزامات مسترد

پاکستان نے بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وی کے سنگھ کے اس الزام کومسترد کیا ہے کہ اس کے زیر انتظام کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپ موجود ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط کی طرف سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیا ن میں ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق دہشت گردی عالمی اور علاقائی مسئلہ ہے اور خود پاکستان نے بھی اس ضمن میں بھارت کو اپنی اس تشویش سے برملا طور پر آگاہ کیا ہے جو اسے نئی دہلی کی طرف سے لاحق ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان بھارت پر یہ الزام عائد کرتا رہا کہ وہ بلوچستان میں علیحدگی پسند گروپوں کو مدد فراہم کر رہا ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے اعلیٰ عہدے داروں نے حال ہی میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی اور باہمی دو طرفہ تعاون کے ذریعے موٴثر انداز سے اس خطرے سے نمٹا جائے گا۔

اس ضمن میں گذشتہ ہفتے اسلام آباد میں منعقدہ سارک وزارتی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشائی ملکوں کے وزراء داخلہ نے انسداد دہشت گردی کا مشترکہ عزم تھا۔

XS
SM
MD
LG