رسائی کے لنکس

بھارتی مسافر طیارے کی نواب شاہ میں ہنگامی لینڈنگ


ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ پیر کی دوپہر نواب شاہ پہنچا اور مسافروں کو اس میں منتقل کر کے بھارت روانہ کر دیا گا۔

بھارت کی قومی ایئر لائن کے ایک مسافر طیارے نے تکنیکی وجوہات کے باعث پیر کو علی الصباح پاکستان کے جنوبی شہر نواب شاہ کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ایئر انڈیا کے طیارے میں 122 مسافر اور عملے کے چھ اراکین سوار تھے، اور یہ ابو ظہبی سے نئی دہلی جا رہا تھا کہ پاکستان کی فضائی حدود میں پرواز کے دوران پائلٹ کو طیارے کے ہائیڈرالک نظام میں خرابی کے انتباہ کا سامنا کرنا پڑا۔

پائلٹ نے متعلقہ پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی اور اجازت ملنے پر جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے نواب شاہ کے ہوائی اڈے پر اتر گیا۔

ایئر انڈیا کا ایک اور طیارہ انجینیئرز اور متبادل پائلٹس کو لے کر پیر کی دوپہر نواب شاہ پہنچا اور مسافروں کو اس میں منتقل کر کے بھارت روانہ کر دیا گا۔
XS
SM
MD
LG