رسائی کے لنکس

عالمی کرکٹ کپ: بھارت نے پاکستان کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

پاکستان نے جیت کے لیے 129کا جو ہدف دیا تھا بھارت نے وہ سترہویں اوور کے آخری گیند پر حاصل کر لیا

بھارت نے پاکستان کوٹی20عالمی کپ کے ایک اہم میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اِس جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور 77کے انفرادی اسکور پر وہ ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرے ناٹ آؤٹ بلے باز یووراج سنگھ تھے، جنھوں نو 19رنز بنائے۔

پاکستان نے جیت کے لیے 129کا جو ہدف دیا تھا بھارت نے وہ سترہویں اوور کے آخری گیند پر حاصل کر لیا۔

اس سے قبل، پاکستان کی کرکٹ ٹیم اتوار کی شام کولمبو میں بھارت کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے ایک اہم میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے 19.4 اوورز میں 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا مگر پاکستان نے ابتدائی اوورز میں قمیتی وکٹیں گنوا دیں جس کے باعث وہ بھارت کو میچ جیتنے کے لیے ایک بڑا ہدف دینے میں ناکام رہا۔

ایک مرحلے پر پاکستان کی 59 کے مجموعی اسکور پر 5 وکٹیں گر چکی تھیں۔ تاہم اس مرحلے پرشعیب ملک اور عُمر اکمل کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو اس مشکل صورت حال سے نکلنے میں مدد دی۔

ملک نے 22 گیندوں پر 28، اکمل نے 18 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔ حفیظ 15 اور شاہد آفریدی 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

بھارت کی طرف سے بالا جی نے تین جبکہ ایشوین اور یوراج سنگھ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے دکھائیں

XS
SM
MD
LG