رسائی کے لنکس

پاکستان ایشین ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں


پاکستان ایشین ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں
پاکستان ایشین ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں

ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے جمعہ کو ہونے والے ایک اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دو، دو سے برابر رہا لیکن اس کے باوجود پاکستان پوائنٹس کی برتری کی وجہ سے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

چین کے شہر اورڈس میں کھیلے گئے اس میچ میں سنسی خیز کھیل دیکھنے میں آیا۔ پہلے حصے میں دونوں ٹیموں نے متعدد بار گول کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکیں۔ دوسرے ہاف کے شروع میں ہی پاکستان نے پہلا گول کرکے برتری حاصل کرلی مگر جلد ہی بھارت نے اس برتری کو ختم کردیا۔

بعد ازاں پاکستان ٹیم نے ایک اور گول کیا لیکن یہ برتری بھی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور بھارت نے جلد ہی مقابلہ برابر کردیا۔

جاپان کی ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کے بعد اتوار کو کھیلا جانے والا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

XS
SM
MD
LG