رسائی کے لنکس

بھارتی فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک


بھارتی فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک

بھارتی فائرنگ سے پاکستانی فوجی ہلاک

پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیرمیں لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے’’بلا اشتعال فائرنگ سے اُس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ منگل کی شب وادی نیلم کے کیل سکیڑ میں پیش آیا۔

گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں تین پاکستانی اور ایک بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ایک چوکی سے دوسری چوکی کی طرف منتقلی کے دوران بھارتی فوجیوں نے اُن پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی جس میں تین پاکستانی فوجی ہلاک ہوگئے۔

تاہم بھارتی فوجی عہدے داروں کا الزام تھا کہ فائرنگ کا آغاز پاکستانی فوجی کی طرف سے ہوا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے فائرنگ کے واقعات کے بعد وادی نیلم کی آبادی مزید جھڑپوں کے ڈر سےخوفزدہ ہے۔

XS
SM
MD
LG